# بحقِ فلاں دُعا کرنے کا شرعی حکم

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%a8%d8%ad%d9%82%d9%90-%d9%81%d9%84%d8%a7%da%ba-%d8%af%d9%8f%d8%b9%d8%a7-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b4%d8%b1%d8%b9%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%85/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

بحقِ فلاں اور بحرمتِ فلاں دُعا کرنا کیسا ہے؟ کیا قرآن و سنت سے اس کا ثبوت ملتا ہے؟

## جواب (Answer)

بحقِ فلاں اور بحرمتِ فلاں کے ساتھ دُعا کرنا بھی توسل ہی کی ایک صورت ہے، اس لئے ان الفاظ سے دُعا کرنا جائز اور حضرات مشائخ کا معمول ہے۔ ’’حصن حصین‘‘ اور ’’الحزب الاعظم‘‘ ماثورہ دعاؤں کے مجموعے ہیں، ان میں بعض روایات میں ’’بِحَقِّ السَّائِلِيْنَ عَلَيْكَ، فَاِنَّ لِلسَّائِلِ عَلَيْكَ حَقًّا ‘‘ وغیرہ الفاظ منقول ہیں، جن سے اس کے جواز و استحسان پر استدلال کیا جاسکتا ہے۔ ہماری فقہی کتابوں میں اس کو مکروہ لکھا ہے، اس کی توجیہ بھی میں ’’اختلافِ امت اور صراطِ مستقیم‘‘ میں کرچکا ہوں۔(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو مذکورہ کتاب حصہ اوّل ص:۶۳ تا ۷۶۔
