# اللہ تعالیٰ کیلئے واحد وجمع کے صیغے کے اِطلاق کی حکمت؟

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%aa%d8%b9%d8%a7%d9%84%db%8c%d9%b0-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d9%88%d8%a7%d8%ad%d8%af-%d9%88%d8%ac%d9%85%d8%b9-%da%a9%db%92-%d8%b5%db%8c%d8%ba%db%92-%da%a9%db%92-%d8%a7/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

اللہ پاک نے اپنے کلام میں اپنے لئے کبھی تو ’’أَنَا ‘‘ واحد کا صیغہ استعمال کیا ہے، جیسے: ’’إِنَّنِيٓ أَنَا ٱللَّهُ‘‘ اور کہیں ’’نَحْنُ‘‘ جمع کا صیغہ ہے، جیسے: ’’إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا ٱلذِّكۡرَ‘‘ وغیرہ، اس تفریق کی کیا وجہ ہے؟

## جواب (Answer)

اصل تو صیغۂ واحد ہے، لیکن کبھی اِظہارِ عظمت کے لئے صیغۂ جمع استعمال کیا جاتا ہے،’’إِنَّنِيٓ أَنَا ٱللَّهُ‘‘میں توحید ہے، اور توحید کے لئے واحد کا صیغہ موزوں تر ہے، اور’’إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا ٱلذِّكۡرَ‘‘میں اس عظیم الشان کتاب کی تنزیل اور وعدۂ حفاظت کا ذکر ہے، اور یہ دونوں مُنَزِّل اور محافظ کی عظمتِ قدرت کو مقتضی ہیں، اس لئے یہاں جمع کے صیغوں کا لانا بلیغ تر ہوا، وَاللہُ اَعْلَمُ بِاَسْرَارِهِ !(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) ’’(فاما قولہ: إِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا ٱلذِّكۡرَ) فھٰذہ الصیغۃ واِن کانت للجمع اِلّا أن ھٰذا من کلام الملوک عند اِظھار التعظیم فان الواحد منھم اذا فعل فعلًا أو قال قولًا، قال: اِنا فعلنا کذا وقلنا کذا، فکذا ھٰھنا۔‘‘ (تفسیر کبیر ج:۱۹ ص:۱۶۰، سورۃ الحجر)۔
