# اسباب پر بھروسہ کرنے والوں کا شرعی حکم

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%a7%d8%b3%d8%a8%d8%a7%d8%a8-%d9%be%d8%b1-%d8%a8%da%be%d8%b1%d9%88%d8%b3%db%81-%da%a9%d8%b1%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%b4%d8%b1%d8%b9%db%8c-%d8%ad%da%a9%d9%85/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

رزق کے بارے میں یہاں تک حکم ہے کہ جب تک یہ بندے کو مل نہیں جاتا، وہ مر نہیں سکتا۔ کیونکہ خدا نے اس کا مقدر کردیا ہے۔ خدا کی اتنی مہربانیوں کے باوجود جو لوگ انسانوں کے آگے ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں، ڈرتے رہتے ہیں کہ کہیں ملازمت سے نہ نکال دئیے جائیں، تو اس وقت ڈر، خوف وغیرہ رکھنے والے کیا مسلمان ہیں؟ جن کا ایمان خدا پر کم اور انسانوں پر زیادہ کہ یہ خوش ہیں تو سب ٹھیک ہے، ورنہ زندگی اجیرن ہے۔

## جواب (Answer)

ایسے لوگوں کی اسباب پر نظر ہوتی ہے، اور اسباب کا اختیار کرنا ایمان کے منافی نہیں، بشرطیکہ اسباب کے اختیار کرنے میں اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کی خلاف ورزی نہ کی جائے، البتہ ناجائز اسباب کا اختیار کرنا کمالِ ایمان کے منافی ہے۔(۱)(فتاویٰ ھندیۃ ج:۵ ص:۳۵۵ طبع کوئٹہ، تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو: بوادر النوادر ص:۲۶۷، ۲۶۸)۔

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) الأسباب المزیلۃ للضرر تنقسم إلٰی مقطوع بہ ۔۔۔ وإلٰی مظنون ۔۔۔ وإلی موہوم ۔۔۔ اما المقطوع بہ فلیس ترکہ من التوکل، بل ترک حرام عند خوف الموت واما الموھوم فشرط التوکل ترکہ ۔۔۔ واما الدرجۃ المتوسطۃ وھی المظنونۃ ۔۔۔ ففعلہ لیس مناقضًا للتوکل ۔۔۔
