# آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کی طرف سے ہونے کا ثبوت

- URL: https://shaheedeislam.com/%d8%a2%d9%86%d8%ad%d8%b6%d8%b1%d8%aa-%d8%b5%d9%84%db%8c-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b9%d9%84%db%8c%db%81-%d9%88%d8%b3%d9%84%d9%85-%da%a9%db%92-%d8%ae%d8%af%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d8%b7%d8%b1%d9%81/
- موضوع (Topic): مسلمانوں کے بنیادی عقائد
- Answered by: مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہیدؒ (Maulana Muhammad Yusuf Ludhianvi Shaheed)
- Book: آپ کے مسائل اور ان کا حل (Aap ke Masail aur un ka Hal)

## سوال (Question)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خدا کی طرف سے سچا پیغمبر ہونے کا کیا ثبوت ہے؟

## جواب (Answer)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مخلوق کی طرف سے کوئی بات نقل کرتے ہوئے بھی جھوٹ نہیں بولا، بلکہ ساری زندگی جو بات کہی، سچ کہی۔ بھلا ایسا شخص خدا کا نام لے کر کیسے جھوٹ بول سکتا ہے۔۔۔؟(۱)

## حوالہ جات (References)

The numbers (۱), (۲)… in the answer refer to these references.

- (۱) ’’وسألتک ھل کنتم تتھمونہ بالکذب قبل ان یقول ما قال، فزعمت ان لَا، فعرفت انہ لم یکن لیدع الکذب علی الناس ثم یذھبُ فیکذب علی اللہ ۔۔۔‘‘ (صحیح بخاری ج:۲ ص:۶۵۳، باب قل یا أھل الکتاب تعالوا ۔۔۔إلخ)، وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ ٣ إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيٞ يُوحَىٰ ٤ النجم ٣و ٤۔
