بانی تبلیغی جماعت حضرت دہلوی کے عزم کا انوکھا واقعہ
حضرت مولانا محمد الیاس صاحب بانی تبلیغی جماعت دلی میں صاحبِ فراش تھے‘ اور اتنے بیمار کہ کروٹ خود نہیں بدل سکتے تھے‘ کسی نے آکے بتایا کہ حضرت تشریف لارہے ہیں‘ یعنی حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری جو انکے پیر تھے (وہ تشریف لارہے ہیں) اس خبر کا سننا تھا کہ بستر سے اٹھ کر بھاگنے لگے۔
یہ کہاں سے طاقت آگئی تھی؟ بھائی یہ اندر کے جذبہ اور عزم کی طاقت تھی‘ انکو یہ بھی یاد نہیں رہا کہ میں بیمار ہوں اور میں ہل نہیں سکتا‘ حضرت سے ایسا تعلق تھا کہ آمد کا سننا تھا کہ بستر سے اٹھ کر خود ہی حضرت کی طرف بھاگنے لگے۔ اللہ تعالیٰ اپنے راستے کا ایسا عزم نصیب فرمائیں۔