بانی جامعہ اشرفیہ لاہور مفتی محمد حسن صاحب کا ایمان افروز واقعہ
حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن لاہور کے بانی حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کے اجل خلفاء میں سے تھے‘ انکی ٹانگ میں تکلیف ہوگئی تھی‘ ڈاکٹروں نے کہا کہ ٹانگ کاٹنا پڑے گی‘ فرمایا بہتر ہے‘ جب ڈاکٹروں نے (ٹانگ کاٹنے کیلئے) بیہوش کرنے کو کہا تو فرمایا تم اپنا کام کرو ہم اپنے کام کریں گے بیہوش کرنے کی ضرورت نہٰن ہے‘ بس تم اپنا کام کرو۔
فائدہ: اب اندازہ کیجئے کہ زندہ آدمی ہے‘ اسکی ٹانگ کاٹی جارہی ہے مگر وہ اُف تک نہیں کرت‘ سی بھی کرتا‘ ہائے بھی نہیں کہا‘ سبحان اللہ ہمارے بزرگوں کا کیا مقام ہے۔