مدار حالات و واقعات پر ہے
س… ایک اور اشکال حضرت مولانا عبیداللہ سندھی پر حضرت علامہ کشمیری اور حضرت علامہ عثمانی کے کفر کے فتویٰ کی وجہ سے بھی پیدا ہوا ہے، کیا مولانا سندھی کے تفردات واقعی اس لائق ہیں؟ آخر دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس اور مہتمم نے فتویٰ لگایا ہے تو کوئی بات تو ہوگی نا!
ج… تکفیر و تفسیق کے مسئلے میں بھی مدار حالات و واقعات پر ہے، امام مسلم نے امام بخاری پر جو ردّ کیا اور امام ابوحنیفہ کے بارے میں امام بخاری نے جو کچھ لکھا وہ کس کو معلوم نہیں؟ ”لیست بأوّل قارورة کسرت فی الاسلام“ کی ضرب المثل تو معلوم ہی ہوگی۔