SIGN IN YOUR ACCOUNT TO HAVE ACCESS TO DIFFERENT FEATURES

FORGOT YOUR PASSWORD?

FORGOT YOUR DETAILS?

AAH, WAIT, I REMEMBER NOW!

Shaheed e Islam

  • رابطہ
  • متفرقات
    • نماز
    • ادعیہ ماثورہ
    • اسلامک لنکس
    • اسماء الحسنی
    • بکھرے موتی
    • تصاویر کی دنیا
    • خصوصی پروگرامز
  • آپکے مسائل اور انکا حل
    • جلد اول
    • جلد دوم
    • جلد سوم
    • جلد چہارم
    • چلد پنجم
    • جلد ششم
    • جلد ہفتم
    • جلد ہشتم
    • جلد نهم
    • جلد دہم
  • حمد و نعت
    • خصوصی البم
    • مولانا عبد اللطیف الحصیری
    • مولانا انس یونس
    • حافظ ابو بکر
    • محمد کاشف فاروقی
    • حافظ کامران منیر برادران
    • عطاء الرحمن عزیز
    • متفرق
  • بیانات
    • مولانا منظور احمد نعمانی دامت برکاتہم
    • مولانا اللہ وسایا صاحب
    • مفتی سعید احمد جلالپوری
    • قاری حنیف ملتانی صاحب
    • مولانا طارق جمیل صاحب
    • مفتی ہارون مطیع اللہ صاحب
  • شہید اسلام
    • درس قرآن
    • اصلاحی مواعظ
    • تصانیف
    • تعارف
  • ختم نبوت
    • خصوصی بیانات
    • کتابیں
    • مضامین
    • خصوصی پروگرامز
    • ہفت روزہ ختم نبوت
  • الحدیث
    • درس حدیث
    • معارف نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
  • القرآن
    • درس قرآن
    • تلاوت قرآن
    • تفسیر قرآن مولانا منظور احمد نعمانی
  • سرورق
1
Shaheed-e-Islam
Sunday, 01 August 2010 / Published in جلد دوم

سمت قبلہ اور جائے نماز

 

قبلہ سے کتنے درجے انحراف تک نماز جائز ہے؟

س… ہمارا یعنی ایشیا والوں کا قبلہ مغرب (سمت) کی طرف ہے، اگر کوئی تھوڑا سا بھی شمال جنوب کی طرف ہوجائے تو کیا نماز ہوگی؟

ج… معمولی انحراف ہو تو نماز ہوجائے گی، اور اگر ۲۵ڈگری یا اس سے زیادہ ہو تو نہیں ہوگی۔

اگر مسافر کو قبلہ معلوم نہ ہو تو کیا کرے؟

س… اگر مسافر دورانِ سفر کسی ایسی جگہ قیام کرے جہاں قبلہ رُخ کی سمت کا اندازہ نہ ہوسکے تو پھر کیا حکم ہے؟

ج… اوّل تو کسی سے دریافت کرے، اگر وہاں کوئی بتانے والا نہ ہو تو خود سوچے، غور و فکر کے بعد جس طرف طبیعت کا رُجحان ہو کہ قبلہ اس طرف ہوگا، اسی طرف نماز پڑھ لے۔

کیا نابینا آدمی کو دُوسرے سے قبلہ کا تعین کروانا ضروری ہے؟

س… اندھا آدمی اگر قبلے کے بجائے شمال یا جنوب کی طرف رُخ کرکے نماز پڑھ لے تو اس کی نماز ہوجائے گی یا دیکھنے والے کے لئے ضروری ہے کہ اس کا رُخ موڑ دے، جواب ضرور دیں آپ کی مہربانی ہوگی۔

ج… نابینا آدمی کے لئے ضروری ہے کہ وہ دُوسرے سے اپنے قبلہ رُخ کی تصحیح کرالیا کرے، اگر اس نے بغیر پوچھے خود ہی کسی جہت کی طرف رُخ کرلیا اور وہ جہت قبلہ کی نہیں تھی تو اس کی نماز نہیں ہوگی، اور اگر نماز کے دوران قبلہ رُخ سے ہٹ جائے تو نماز کے اندر ہی اس کو قبلہ کی طرف کردیا جائے۔

اگر مسجد کی محراب سمتِ قبلہ پر دُرست نہ ہو تو کیا کیا جائے؟

س… مسجد بنائی گئی مگر محراب قبلہ سے ۲۰ڈگری منحرف ہے، اسی حال میں پانچ سال ہوئے نماز ادا کرتے رہے، اب کیا صرف محراب بدل دیں یا محراب اور مسجد کو ازسرِنو بنائیں؟

ج… بہتر تو یہ ہے کہ محراب دُرست کرلی جائے، تاکہ نمازی بلاانحراف صحیح سمتِ قبلہ کا استقبال کریں، جب تک محراب دُرست نہ ہو تو بیس ڈگری تک انحراف کی گنجائش ہے، جو نمازیں پڑھی جاچکی ہیں وہ صحیح ہوگئیں۔

قبلہٴ اوّل کی طرف منہ کرکے بیٹھنا یا سجدہ کرنا

س… مولانا صاحب! اکثر نمازی حضرات جماعت سے فارغ ہونے پر علیحدہ بیٹھ کر قبلہٴ اوّل کے رُخ منہ کرکے وظائف کرتے ہیں اور دُعائیں مانگتے ہیں، اور قبلہٴ اوّل کے رُخ سجدہ بھی کرتے ہیں، کیا اس رُخ سجدہ کرنا شرعی اعتبار سے جائز ہے یا اس رُخ سجدہ کرنا منع یا گناہ ہے؟ اس پر بھی حدیث، فقہِ حنفی کی رُو سے روشنی ڈالیں۔

ج… قبلہ رُخ بیٹھ کر وظائف پڑھنا اور دُعائیں کرتے رہنا تو بہت اچھی بات ہے، مگر قبلہٴ اوّل یعنی بیت المقدس کی طرف منہ کرکے بیٹھنا یا اس طرف سجدہ کرنا غلط ہے، کیونکہ وہ اب قبلہ نہیں رہا، بلکہ منسوخ ہوچکا ہے۔

قبلہ کی طرف ٹانگ کرنا

س… اگر ہم قبلہ کی طرف لاتیں کرتے ہیں تو کیا ہماری چالیس دن کی نمازیں ضائع ہوجاتی ہیں؟

ج… قبلہ شریف کی قصداً توہین تو کفر ہے، اور بغیر قصد و ارادے کے بھی ایسا کوئی فعل نہیں کرنا چاہئے جو خلافِ ادب ہو، مگر اس سے نمازیں ضائع نہیں ہوں گی۔

جس جائے نماز پر روضہٴ رسول کی شبیہ بنی ہو اس پر کھڑا ہونا کیسا ہے؟

س… آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جائے نماز پر خانہٴ کعبہ اور روضہٴ مبارک کے نقوش (شبیہ) بنی ہوتی ہیں، امام حضرات خطبے کے وقت منبر پر جائے نماز بچھاکر اس پر بیٹھ جاتے ہیں، مجھے تو یہ بات سخت ناگوار گزرتی ہے، چونکہ اس طرح خانہٴ کعبہ اور روضہٴ رسول کی بے ادبی ہوتی ہے، میرے ناقص خیال میں تو ایسے جائے نماز پر کھڑا بھی نہیں ہونا چاہئے۔ آپ اس سلسلے میں مصدقہ جواب مرحمت فرمائیے اور یہ بھی فرمائیے کہ آیا میری وہ نمازیں ہوئیں یا نہیں جس میں خطبہ سننے سے زیادہ امام صاحب کی بے ادبی پر متوجہ رہا اور کڑھتا رہا؟

ج… منقش جائے نماز پر نماز کو فقہاء نے خلافِ اَوْلیٰ لکھا ہے، تاکہ خیال نقش و نگار کی طرف نہ بٹے، باقی بے ادبی کا مدار عرف پر ہے، آپ کی نمازیں ہوگئیں۔

قالین پر نماز ادا کرنا کیسا ہے؟

س… آج کل اکثر مساجد میں صفوں کے بجائے قالین بچھانے شروع کردئیے ہیں، اور قالین کی موٹائی بھی صفوں کی بہ نسبت کافی موٹی ہوتی ہے، کیا قالین پر سجدہ جائز ہے؟ اور نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟ یا مکروہ، اس مسئلے کا قرآن و احادیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

ج… قالین پر نماز جائز ہے۔

حلال جانور کی دباغت شدہ کھال کی جائے نماز پاک ہے

س… کیا ہرن کی کھال کی بنی ہوئی جائے نماز پر ادائیگیٴ نماز میں کوئی حرج ہے؟

ج… کوئی حرج نہیں، جانوروں کی کھال دباغت کے بعد پاک ہوجاتی ہے، اس پر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔

ڈیکوریشن کی دریوں پر کپڑا بچھاکر نماز پڑھیں

س… ہمارے محلے کی مسجد میں نماز کے لئے ڈیکوریشن سے جو دریاں آتی ہیں وہ بہت گندی ہوتی ہیں اور اسی میں سب لوگ نماز پڑھتے ہیں، تو کیا اس پر نماز جائز ہے کہ نہیں؟

ج… کرائے کی جو دریاں آتی ہیں ان کا پاک ہونا معلوم نہیں، اس لئے ان پر کپڑا بچھائے بغیر نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔

حرم شریف میں نماز پڑھتے ہوئے نمازی کا رُخ عین بیت اللہ کی طرف ہونا شرط ہے

س… نماز کی نیت میں یہ بھی شامل ہوتا ہے کہ ہمارا رُخ قبلے کی طرف ہو، نظر سجدے کی جگہ ہونی چاہئے، سوال یہ ہے کہ اگر ہم خانہٴ کعبہ میں نماز ادا کر رہے ہوں اور کعبہ نظر کے سامنے ہو تو نظر کعبہ کی طرف ہونی چاہئے یا نیچے سجدہ کی جگہ جائے نماز پر؟

ج… نظر وہاں بھی سجدہ کی جگہ ہونی چاہئے، لیکن یہ دیکھ لینا ضروری ہے کہ رُخ عین بیت اللہ کی طرف ہے بھی یا نہیں؟ میں نے بہت سے لوگوں کو جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے دیکھا کہ جس رُخ قالین بچھی ہوئی تھی اسی طرف نماز شروع کردیتے ہیں، ان کا منہ بیت اللہ کی طرف نہیں ہوتا، ان کی نماز نہیں ہوتی، کیونکہ جب بیت اللہ شریف سامنے ہو تو عین بیت اللہ کی طرف رُخ کا ہونا نماز کے صحیح ہونے کے لئے شرط ہے، اگر رُخ بیت اللہ سے منحرف ہو تو نماز نہیں ہوگی۔

 

  • Tweet

What you can read next

نمازی کے سامنے سے گزرنا
مسبوق و لاحق کے مسائل
وضو کے مسائل
Shaheedeislam.com Fans Page

Recent Posts

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 32 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-31 August 2021

    ...
  • 2021 Shumara 31 front Title Small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 August 2021

    ...

ABOUT US

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book.

NEWSLETTER

Stay updated with our latest posts.

We never spam!

RECENT POSTS

  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 23-30 September 2021

    ...
  • Weekly Khatm-e-Nubuwwat 16-22 September 2021

    ...
  • 2021 Shumara 33-34 front Title small

    Weekly Khatm-e-Nubuwwat 1-15 September 2021

    ...

GET IN TOUCH

T (212) 555 55 00
Email: [email protected]

Your Company LTD
Street nr 100, 4536534, Chicago, US

Open in Google Maps

  • GET SOCIAL

Copyright @ 2019 Shaheed-e-Islam | All Rights Reserved | Powered by Shaheed-e-Islam

TOP